"لوگ بہت سوالات پوچھ رہے تھےکہ یہ پروگرام کب آرہاہے. جن کے پاس اپنی چھت ہےانہیں شایداس نعمت کی قدرنہ ہو. یہ سوال ان سے پوچھیں جن کےپاس اپنا گھر، اپنی چھت نہیں ہے. آپ کے پاس دنیا کی ہرنعمت ہواپنا گھر نہ ہو تو بہت بڑی کمی ہے. اپنا گھر اپنی چھت اسکیم کاسب سے زیادہ انتظار نواز شریف کو تھا. ہم انشااللہ لوگوں کو جلد سے جلد گھر بنا کر بھی دیں گے. میاں نوازشریف کہتے تھے کسی کو رہنے کیلئے گھر دو تو اس سے بڑی خدمت کوئی نہیں"
یہ کہنا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جنھوں نے حال ہی میں اپنا گھر اپنی چھت منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے عوام سے خطاب کیا.
مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب آپ کو گھر بنانے کیلئے 15 لاکھ روپے دے گی، آپ نے یہ 15 لاکھ روپے 7 سالوں میں اداکرنے ہیں، پہلے 3 ماہ تک آپ کو کوئی قسط نہیں بھرنی اسکے بعد آپ کی ماہانہ قسط 14 ہزار روپے ہوگی۔
اپنا گھر اپنی چھت اسکیم کے تحت شہری علاقے میں 5 اور دیہاتی علاقے میں 10 مرلے تک زمین ہے تو قرضہ دیا جائے گا. گھر بنانے کیلئے 15 لاکھ روپے بلاسود قرضہ دیا جائے گا. اسکیم میں بینکوں کو شامل نہیں کیا کیونکہ ان کے اپنے لوازمات آجاتے ہیں، قرض پروگرام کیلئےاپلائی کرنے کے طریقہ کار آسان رکھا گیا ہے.
یہ اسکیم پنجاب کےتمام شہروں میں ایک ساتھ شروع ہورہی ہے. آپ کے پاس زمین ہے تو ڈی سی آفس سے قرض کیلئے معلومات لےسکتےہیں. اگلے 5 سال تک پنجاب کے ہر حصے میں اسکیمیں پھیلائیں گے، ہم جتنے لوگوں کو گھر بنا کر دے سکتے ہیں، دیں گے، پنجاب ہر چیز میں لیڈ لے رہا ہے، لوگوں کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں، میں روزانہ 16گھنٹے نان اسٹاپ کام کرتی ہوں.