سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

image

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہو گئی جب کہ مقامی سطح پر سونا مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 8ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس سے سونے کی نئی عالمی قیمت 2504ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں آج 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ کا اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 800 روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے بڑھنے سے نئی قیمت 2 لاکھ 24 ہزار 451 روپے ہو گئی۔

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.