چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی ختم، مستحقین پریشان

image

حکومت نے مستحقین کے لیے چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی ختم کردیا۔ یوٹیلٹی اسٹورز سے اشیاء کی رعایتی نرخوں پر فروخت فوری روک دی گئی۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر 50 ارب روپے کی سبسڈی پر عمل درآمد روک دیا گیا، حکومت نے سبسڈی روکنے کے زبانی احکامات دیئے، تحریری آرڈرز جلد جاری ہونگے۔ سبسڈی روکنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا۔

سبسڈی روکنے سے 2 کروڑ 60 لاکھ مستحق خاندان متاثر ہوں گے، یوٹیلٹی اسٹورز سے ماہانہ 40 ہزار سے کم آمدن والے افراد کو سبسڈی مل رہی تھی تاہم آٹا، گھی، چاول، چینی اور دالوں پر مزید سبسڈی نہیں ملے گی۔

اب یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی عام مارکیٹ کے ریٹ پر اشیاء دستیاب ہوں گی، یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو 5 بنیادی اشیاء پر 25 فیصد تک سبسڈی مل رہی تھی۔ سبسڈی کی رقم اب بجلی بلوں میں ریلیف اور دیگر مقاصد پر خرچ ہوگی۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.