روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ

image

انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا۔

انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 55 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا رجحان مسلسل تبدیل ہوتا نظر آیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 888 پر آ گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 801 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.