پنجاب حکومت نے طلبا کیلئے بائیکس میں مزید رعایت کی منظوری دیدی

image

پنجاب حکومت نے طلبا کے لئے بائیکس میں مزید رعایت کی منظوری دے دی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی استدعا پر چارجز پر سبسڈی سے دے دی گئی، طلبا کو دی جانے والی ہر قسم کی بائیک کی رجسٹریشن سے متعلق سبسڈی صوبائی حکومت دے گی، فی بائیک 1500 روپے بینک پراسیسنگ فیس پنجاب حکومت ادا کرے گی۔

اپنی چھت اپناگھر اسکیم میں آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ

بینک پراسیسنگ ادا کرنے والے طلبا کو پیسے واپس ان کے اکانٹس میں منتقل کر دیئے جائیں گے، بائیک کی رجسٹریشن، نمبر پلیٹ اور کارڈ کے اخراجات بھی حکومت ادا کرے گی، طلبا کو بائیک اقساط، انشورنس اور اپ لفٹ رقم ادا کرنا ہوگی۔

پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد بائیکس سے متعلق نئے ایس او پیز نافذ العمل کر دیئے گئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.