طوفان سے متعلق چھٹا الرٹ جاری.. کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

image

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان اسنیٰ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی سے دور جا رہا ہے

محکمہ موسمیات نے چھٹا الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بلوچستان کی ساحلی پٹی کی جانب بڑھتے ہوئے طوفان کا رخ عمان کی جانب ہو گا اورطوفان سمندر میں ہی کمزور ہو کر ختم ہونے کا امکان ہے جبکہ اب طوفان کا کسی ساحل سے ٹکرانے کا امکان نہیں۔

طوفان کے دوران سمندر میں شدید طغیانی رہ سکتی ہے. سمندر میں ہوائیں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ اور جھکڑ 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کو چھو سکتے ہیں۔

محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا لے کل کہ 9 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، یہ طوفان کراچی کے جنوب مغرب سے 200 کلو میٹر دور ہے، اورماڑہ کے جنوب، جنوب مشرق سے طوفان 220 اور گوادر کے مشرق اور جنوب مشرق سے طوفان 380 کلو میٹر دور ہے۔

کراچی میں آج بھی بارش کا امکان

شہر قائد کے موسم کے حوالے سے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج وقفے وقفے سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے، اس دوران کراچی میں 60 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ بدین، ٹھٹہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان اور سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے۔

گہرے سمندر میں نہ جائیں

محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ماہی گیر یکم ستمبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں، یکم ستمبر تک بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.