انجلین ملک کی گاڑی نے رکشہ اور کار کو ٹکر مار دی.. لوگوں نے کارساز واقعے کا غصہ بھی اداکارہ پر اتار دیا! ویڈیو مناظر

image

گزشتہ روز کراچی کے علاقے کلفٹن میں مشہور اداکارہ انجلین ملک کی گاڑی سے حادثہ پیش آیا. انجلین ملک کی گاڑی نے ایک رکشہ اور ایک گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے بعد ہجوم نے ان کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا. واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انجلین ملک گاڑی میں موجود ہیں جبکہ بہت سے لوگوں نے ان کی گاڑی کا گھیراؤ کر رکھا ہے اور ان سے گاڑی سے باہر نکلنے کا مطالبہ کرتے سنائی دیتے ہیں۔

مجمع میں موجود افراد نے انجلین ملک کا موبائل بھی اٹھا لیا جس پر اداکارہ فون واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ بھاگ نہیں رہیں بلکہ یہیں کھڑی ہیں۔ میرا موبائل دیں تاکہ میں کسی بندے کو بلا لوں.

البتہ لوگوں نے انجلین کی بات سنی ان سنی کر دی اور ان سے گاڑی سے اترنے اور نقصان کی بھرپائی کا مطالبہ کرتے رہے.

اگرچہ انجلین ملک کی گاڑی کے حادثے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اس کے باوجود عوام اس واقعے کو کارساز واقعے سے جوڑ رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر کارساز واقعے کا غصہ بھی حالیہ حادثے پر نکال رہے ہیں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.