18 برس کی عمر میں بل گیٹس کتنی تنخواہ لیتے تھے؟ ٹیکنالوجی کی دنیا کے ماہر، بل گیٹس کی پرانی سی وی سامنے آگئی

image

ٹیکنالوجی کی دنیا کے دو بادشاہ اسٹیو جابز اور بل گیٹس سے کون واقف نہیں. اسٹیو جابز ایپل کے خالن جبکہ بل گیٹس مائیکرو سافٹ کے شریک بانی ہیں. حال ہی میں ان دونوں شخصیات کی نوعمری کے زمانے کی سی وی منظر عام پر آئی ہے. جس سے لوگوں کو پتا چلتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے دنیا کو روشناس کرانے والی یہ شخصیات بھی کسی دور میں روزگار کی تلاش کے لیے جدوجہد کرتی تھیں.

ایکس پر پوسٹ ہونے والی ان دونوں شخصیات کی سی ویز اس وقت کی ہیں جب ان دونوں کی عمریں صرف 18 برس تھیں. بل گیٹس کی سی وی 1974 کی ہے جس میں انہوں نے خود کو کمپیوٹر پروگرامنگ کا ماہر قرار دیا ہے۔انھوں نے مختلف پروگرامنگ لینگوئجز پر کام کرنے کے تجربے کا ذکر کیا ہے۔ جبکہ سی وی کے مطابق اس وقت بھی وہ 35 ہزار ڈالرز تنخواہ لے رہے تھے جو کہ ایک معقول رقم ہے. بعد ازاں بل گیٹس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم سافٹ وئیر مائکروسافٹ کے بانی بنے.

جبکہ ایپل کے بانی اسٹیو جابز کی سی وی 1973 کی ہے جس میں الیکٹرونکس اور ٹیکنالوجی کو اپنی خصوصی صلاحیتیں قرار دیا۔ اسٹیو جابز نے آگے جاکر ایپل، نیکسٹ اور پکسر اینیمیشن اسٹوڈیوز جیسی کمپنیوں کی بنیاد رکھی جن سے میک، آئی پوڈ، آئی فون اور آئی پیڈ ڈیوائسز دنیا کے سامنے آئیں. 1985 میں اسٹیو جابز کو اپنی ہی کمپنی ایپل سے نکال دیا گیا تھا مگر 1997 میں وہ دوبارہ مالک بن بیٹھے.

اسٹیو جابز کا انتقال 56 برس کی عمر میں 5 اکتوبر 2011 کو کینسر کے مرض سے ہوا البتہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی دنیا آج بھی معترف ہے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.