جو قوم کبھی بجلی اور پانی کے لئے نہ نکلی وہ.. ڈریم بازار کے افتتاح پر عوام پل پڑے! افسوس ناک ویڈیوز نے سر شرم سے جھکا دیے

image

"یہ ہے وہ قوم جو کبھی بجلی کی قیمتیں بڑھنے کے خلاف متحد ہو کر احتجاج کرنے نہ نکلی لیکن 50 روپے ٹی شرٹ حاصل کرنے کے لئے نکل پڑی"

"کیا طوفان بدتمیزی ہے"

"کون کہتا ہے اس قوم کے پاس پیسہ نہیں ہے"

"سب بھکاری بن گئے. یہ وہی لوگ ہیں جو کبھی اپنے حق کے لئے گھر سے باہر قدم نہیں نکالیں گے"

یہ کہنا ہے سوشل میڈیا صارفین کا جو گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ڈریم بازار کے افتتاح کے موقع پر پل پڑے. اس واقعے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں.

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عوام کا جم غفیر سیل سے سستی اشیاء اٹھانے کے لئے دھکم پیل میں مشغول ہے اور بازار میں توڑ پھوڑ بھی مچا رکھی ہے. جس کے بعد پولیس کو بلوانا پڑا.

ان ویڈیوز کو دیکھنے کے بعد صارفین شدید غم و غصے کا شکار ہیں کہ جو عوام سستی چیزیں خریدنے کے لئے باہر نکل سکتی ہے وہی عوام اگر اپنے حقوق کے لئے باہر نکلنا جانتی ہوتی تو آج صورتحال مختلف ہوتی.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.