پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے کمی کا اعلان

image

پاکستان میں حکام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔سنیچر کی رات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 86 پیسے کمی کی گئی ہے۔‘

’ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کی کمی ہوئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 97 پیسے کم ہوئی ہے۔‘کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 259 روپے 10 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 262 روپے 75 پیسے ہوگئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 05 پیسے مقرر کی گئی ہے۔نوٹی فیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 15 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 169 روپے 62 پیسے ہوگئی ہے۔نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.