نواز شریف اور مریم نواز نے تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات کی مخالفت کر دی

image

مسلم لیگ ( ن ) کے سربراہ نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت کر دی ہے۔ نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت کرتے ہوئے دیگر جماعتوں سے بات چیت  کیلئے گرین سگنل دے دیا۔

معیشت کی مضبوطی اور بجلی بلوں میں کمی کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کرینگے ، نواز شریف

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کے حامی معتدل گروپ سے مذاکرات کی حمایت کر دی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف اور رانا ثناءاللہ کو اپوزیشن سے مذاکرات کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے ، علاوہ ازیں اجلاس میں بلدیاتی انتخابات رواں سال کرانے پر اتفاق بھی ہوا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.