سید علی گیلانی کی قربانیاں ہمارے دل و دماغ پر ہمیشہ نقش رہیں گی ، صدر ، وزیر اعظم

image

عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی تیسری برسی آج لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف تجدید عہد کیساتھ منائی جا رہی ہے، سید علی گیلانی نے زندگی کا ایک بڑا حصہ آزادی کی جدوجہد میں گزارا۔

صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سید علی گیلانی کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قید و بند کی صعوبتیں بھی عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے عزم کو کمزور نہ کر سکیں۔

سید علی گیلانی کی دوسری برسی، مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

صدر زرداری نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حقوق کیلئے عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی جراتمندانہ جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، سید علی گیلانی دہائیوں تک امید اور مزاحمت کا چراغ بنے رہے۔ ان کی قربانیاں ہمارے دل و دماغ میں ہمیشہ نقش رہیں گی۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ سید علی گیلانی اور بے شمار دیگر افراد کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، پاکستان کشمیریوں کی جائز جدوجہد کے لیے اپنی اخلاقی، سفارتی، اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

حریت رہنماعلی گیلانی کے دامادالطاف احمد بھارتی حراست میں انتقال کر گئے

دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ سید علی گیلانی کشمیر کی آزادی کی تحریک کے معتبر نام کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے، کشمیری عوام کی آزادی اور خودارادیت کی جدوجہد کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

ہر پاکستانی کیلئے مکمل مذہبی آزادی ہے، صدر، وزیراعظم کا اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام

یاد رہے کہ سید علی گیلانی یکم ستمبر 2021 کو سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر دوران نظر بندی انتقال کر گئے تھے جہاں قابض بھارتی انتظامیہ نے انہیں 2010 سے مسلسل نظر بند کر رکھا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.