تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ، 13 آئی پی پیز مالکان کل اسلام آباد طلب

image

آئی پی پیز کیخلاف تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئیں،13 آئی پی پیز مالکان کو کل پیر کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے سی پیک کے تحت لگنے والے پاور پلانٹس کی منافع خوری کی نشاندہی کر لی۔  آئی پی پیز مالکان کو فنانشل رپورٹس ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بجلی صارفین کیلئے ریلیف تیار ، آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کرنیکا فیصلہ

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی پی پیز مالکان سے 2021 میں ہونے والی تحقیقات کے طرز پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، تحقیقاتی ٹیم کے ارکان نے ریکارڈ اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے مختلف پلانٹس کا دورہ کیا، آئی پی پی کے سینئر ایگزیکٹوز کو مختلف شہروں میں پوچھ گچھ کے بعد اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.