رواں ماہ مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کی پیش گوئی آئند ہے،وزیراعظم

image

وزیر اعظم شہباز شریف نے مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی اور موڈیز کی ریٹنگ میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی 2024میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی اور افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی۔ 

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے، رائٹ سائزنگ پالیسی پر تیزی سے کام جاری ہے اور میں خود  اس کی نگرانی کر رہا ہوں۔

پیٹرولیم مصنوعات سستی، گڈز ٹرانسپورٹرز کا 2 فیصد تک کرایوں میں کمی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ جولائی 2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی اور افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی، رواں ماہ افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیشنگوئی خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا اور عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کے مثبت معاشی اعشاریوں کا اعتراف کر رہےہیں۔

اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخ کا سب سے بڑا اور سستا رہائشی منصوبہ ہوگا، مریم نواز

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وفاق اورپنجاب حکومت نے عوام کو بجلی بلوں میں بڑا ریلیف دیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی ہے، حکومتی معاشی اور مالیاتی ٹیم کی محنت سے معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.