نائیجریا میں سیلاب نے تباہی مچادی، 200 افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر

image

نائیجیریا کی 28 ریاستوں میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے، سیلاب سے 200 افراد ہلاک جبکہ 2 لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ایجنسی نے بتایا کہ سیلاب سے ایک لاکھ 7 ہزار ایکٹر پر پھیلی فصلیں بھی تباہ ہو گئی ہیں جس کے سبب سخت متاثرہ شمالی علاقے میں خوراک کی قلت کا مزید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری

ڈیزاسٹر رسپانس ایجنسی کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں سیلاب مزید بدتر ہو سکتا ہے کیونکہ سیلاب کا پانی وسطی اور جنوبی ریاستوں کی جانب نیچے کی طرف بہہ رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.