آپ کا مکا تو ویسے بھی مشہور ہے ، جج کا شیر افضل مروت سے مکالمہ

image

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج اور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر شیر افضل مروت نے بتایا کہ رش کی وجہ سے میری سانس رک رہی تھی تو ایک کارکن کو مکا مارا جو میڈیا میں چلا۔

لکی مروت ، شیر افضل مروت کے حجرے کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی

اس موقع پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے شیر افضل مروت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا مکا تو ویسے بھی مشہور ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ پولیس تو جلسہ گاہ آئی ہی نہیں، پولیس کا جلسہ گاہ میں کیا کام؟ کیا ممکن ہے وزیراعلیٰ کی سکیورٹی سے اسلحہ چھین کر پولیس کی کنپٹی پر رکھا جائے؟

نیب نےعمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیا توشہ خانہ کیس احتساب عدالت سے واپس لے لیا

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کہا وزیراعلیٰ بھی تو بڑا اہم عہدہ ہے ، شیر افضل مروت نے کہا شعیب شاہین تو بٹیر نہیں رکھتا ، پستول کہاں سے رکھے گا، شریف آدمی ہے۔ البتہ میں پستول رکھتا ہوں کیونکہ میں دشمن دار آدمی ہوں لیکن جلسہ گاہ میں میرے پاس پستول نہیں تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.