شکیب الحسن کے بعد مشرفی مرتضی پر بھی قتل کا مقدمہ درج

image

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کے بعد سابق کپتان مشرفی مرتضی پر بھی قتل کا مقدمہ درج کروادیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر و بنگلادیشی ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضی اور انکے والد غلام مرتضی سواپن سمیت 88 افراد پر ناریل میں طلبا و دیگر افراد پر حملے کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سعودی عرب دنیا میں غیرملکی ملازمین کے لیے بہترین ملک کے طور پر دوسرے نمبر پر آگیا

یہ مقدمہ شیخ مصطفی المزاہد الرحمن پولاش نے منگل و بدھ کی درمیانی رات ناریل صدر پولیس اسٹیشن میں درج کروادیا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کئی مشتبہ افراد نے چاقو، کلہاڑیوں اور لوہے کی سلاخوں سے مسلح ملزمان نے مشرفی مرتضی اور انکے والد کی قیادت میں 4 اگست کو راسل پل کے قریب طلبا و دیگر افراد پر حملہ کیا تھا جب وہ مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے تھے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ شیخ حسینہ کی حکومت کے دوران اِن ملزمان نے فائرنگ بھی کی اور اینٹوں سے حملہ آور ہوئے، جس سے کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

اس سے قبل 22 اگست کو کرکٹر اور سابق قانون ساز شکیب الحسن کے خلاف ڈھاکہ کے ادابور پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ عوامی لیگ کے رہنما اور آل رانڈر نے ڈھاکا میں گارمنٹ فیکٹری کے ملازم کے قتل میں ملوث ہیں۔

جبکہ اس مقدمے میں انکے علاوہ سابق وزیراعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ واجد اور اداکار فردوس احمد سمیت 154 افراد کو نامزد ہیں۔

پی ٹی آئی کاجمعہ کو احتجاج کااعلان

خیال رہے کہ پاکستان کیخلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز میں فتح کے بعد کرکٹر شکیب الحسن وطن روانہ ہونے کے بجائے واپس امریکا چلے گئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.