لیسکو نے اربوں روپے کے نادہندہ وفاقی و صوبائی اداروں کی فہرست جاری کردی

image

لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کے بلوں کی مد میں بھاری رقوم کے نادہندہ محکموں کی فہرست جاری کی ہے ۔

فہرست کے مطابق ٹی ایم ایز پانچ ارب روپے کی نادہندگی کیساتھ سرفہرست ہے،محکمہ پولیس کے ذمہ پچپن کروڑ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے ذمے پینتالیس کروڑ، ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہسپتال لاہورکے ذمہ تینتالیس کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

بجلی ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

دوسری جانب لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی تیئس کروڑ، پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی بائیس کروڑ روپے، محکمہ جیل پنجاب اکیس کروڑ، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی بیس کروڑ روپے، میو ہسپتال لاہور سترہ کروڑ روپے، وزارت ریلوے کے ذمہ چوالیس کروڑ ہیں۔

اسی طرح محکمہ پی ڈبلیو ڈی پاکستان کے ذمے نو کروڑ روپے، کیبنٹ سیکریٹریٹ کے ذمہ سات کروڑ روپے، جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے ذمے پانچ کروڑ روپے جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج کے ذمہ تین کروڑ اور ایس ای بلڈنگز واپڈا ہاؤس کے ذمے تین کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.