اس ہفتے کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں کے لئے خبردار کردیا

image

محمکہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں اگلے 10 دنوں کے دوران بارش کی کوئی توقع نہیں ہے، جبکہ جمعرات سے تیز دھوپ کی وجہ سے درجہ حرارت ایک سے دو ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ منگل کو کراچی کا موسم جزوی طور پر ابرآلود اور مرطوب رہا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.5 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ کا موسم: جزوی ابرآلود، ہلکی گرمی

بدھ کو بھی کراچی کا موسم جزوی طور پر ابرآلود اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری کے درمیان متوقع ہے۔

جمعرات سے گرمی میں اضافہ

جمعرات سے تیز دھوپ کے باعث درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری اضافہ ہو سکتا ہے، جو شہریوں کے لیے مزید گرمی کا باعث بنے گا۔

سمندری ہوائیں بحال، خلیج بنگال کا کم دباؤ کراچی پر اثرانداز نہیں ہوگا

محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ دنوں میں سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں معمول کے مطابق چلتی رہیں گی، جبکہ خلیج بنگال میں موجود کم دباؤ کراچی میں بارش کا سبب نہیں بنے گا۔ البتہ، یہ ملک کے دیگر حصوں میں 12 ستمبر سے بارشیں لا سکتا ہے۔

کراچی کے شہری تیار رہیں، گرمی میں اضافہ ہونے والا ہے!


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.