پرائیویٹ بجلی گھر مالکان ایک سال میں 967 ارب روپے لے اڑے

image

اسلام آباد: (زاہد گشگوری، ہیڈ ہم انویسٹیگیشن ٹیم) پرائیویٹ بجلی گھر مالکان ایک سال میں 967 ارب روپے لے اڑے۔ یہ اربوں لینے والے ارب پتی کون ہیں؟ ہم انویسٹی گیشن ٹیم اہم حقائق سامنے لے آئی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق 33 نجی بجلی گھروں نے کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں حکومت سے 967 ارب کی پیمنٹ وصول کی۔ پاور پلانٹس کی پیمنٹ کی تفصیلات قومی اسمبلی میں بھی پیش کر دی گئی۔

کوئلے پر چلنے والے 8 پاور پلانٹس کو 718 ارب ادا کیے گئے اور یہ ادائیگیاں جولائی 2023 سے جون 2024 تک کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایل این جی کی قیمت میں 0.15 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کمی

گیس اور آر ایل این جی پر چلنے والے 11 پاور پلانٹس کو 72 ارب روپے ادا کیے گئے۔ ہائیڈل پر چلنے والے بجلی گھروں کو 106 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔

فرنس آئل پر چلنے والے 11 پاور پلانٹس کو 81 ارب روپے ادا کیے گئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.