پٹرول 10 روپے ، ڈیزل 13 روپے 6 پیسے فی لٹر سستا کردیا گیا

image

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے12 پیسے فی لٹر کمی گئی ،نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر سے 30 ستمبر تک ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

مجوزہ آئینی ترامیم میں20سے زائد شقیں شامل ،تفصیلات سامنے آگئیں

دوسری جانب جاری مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر12فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست 2024میں ملک میں 0.92ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1.04ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

سعودی عرب ،سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا

اگست میں ملک میں 0.46ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ہوئی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 17فیصدکم ہے گزشتہ سال اگست میں ملک میں 0.55ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت کاحجم 2.41ملین ٹن ریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں 2.76ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.