قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس پیر کی دوپہر تک ملتوی

image

مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے قومی اسمبلی ، سینیٹ اور وفاقی کابینہ کے اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کردئیے گئے ہیں۔

مجوزہ آئینی ترامیم میں20سے زائد شقیں شامل ،تفصیلات سامنے آگئیں

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس پیر کی دوپہرساڑھے 12 بجے دوبارہ شروع ہونگے،قبل ازیں سپیکر سردار  ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات اور  توجہ دلاؤ نوٹس کو معطل کرنے کی تحریک پیش ہوئی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن ساڑھے 12 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔اجلاس ختم ہونے کے بعد اراکین واپس روانہ ہوگئے۔

آئینی ترامیم پر حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیئے

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا،لگتاہے نمبرز پورے نہیں تھے۔

نمبرز پورے نہ ہونے کی وجہ سےآئینی ترمیم پیش نہ ہوسکی،میراخیال ہے کہ کل قانون سازی نہیں ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.