ہم نے بلدیاتی فنڈز میں اضافہ کیا، لیکن ۔۔ سعید غنی نے کراچی میں خراب سڑکوں کی کیا وجوہات بتا دیں؟

image

کراچی کی خراب اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں یہاں کے بلدیاتی نظام کی غفلت اور لاپرواہی کی چیخ چیخ کر نمائندگی کرتی ہیں اور یہ بات کسی سے پوشیدہ بھی نہیں۔

مگر کوئی بھی ادارہ اس کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہو ایک، دوسرے پر الزام ڈال کر اپنا دامن بچانے کے چکروں میں لگا رہتا ہے۔

اور اب وزیرِ بلدیات سندھ، جناب سعید غنی صاحب نے اپنے حالیہ بیان میں کراچی کی خراب سڑکوں کی مختلف وجوہات بتا دی ہیں، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی خرابی کے معاملے پر کچھ انجینئرز کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ، بارش کے پانی سے زیادہ سیوریج کا پانی سڑکوں کو خراب کرتا ہے، لوگ بارش کے پانی کو ڈرین کرنے کے لیے گٹر کے ڈھکن ہٹا دیتے ہیں تاکہ بارش کا پانی اندر جا سکے۔ لیکن ضرورت سے زیادہ پانی ہوجانے کی وجہ سے سیوریج کی لائن اوور فلو ہو جاتی ہے اور سیوریج کا پانی سڑکوں پر جمع ہو جاتا ہے۔

سعید غنی نے مزید کہا ، پہلے یونین کمیٹیز کو ماضی میں 5 لاکھ روپے ماہانہ ملا کرتے تھے جو اب بڑھا کر 12 لاکھ کر دیے ہیں۔ ہم نے یونین کمیٹیز کے فنڈز میں اضافہ کیا ہے تاکہ وہ اپنےعلاقے کے کام کروا سکیں۔ اب اپنے علاقے کو صاف رکھنا ان کی ذمہ داری ہے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.