کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا پہلا کھرب پتی شخص کون ہوگا؟

image

آج تک آپ دنیا کے ارب پتی افراد کے بارے میں سنتے آئے ہیں لیکن جلد ہی آپ ایک ایسے انسان کے بارے میں سنیں گے جسے دنیا کے پہلے کھرب پتی کا اعزاز حاصل ہونے والا ہے-

امریکی میڈیا سی این این کے مطابق دنیا کے پہلے کھرب پتی انسان کا اعزاز ٹیسلا کمپنی اور مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ایکس کے مالک ایلون مسک کو ملنے والا ہے جس کے ساتھ ہی وہ تمام دولت مندوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے پہلے ٹریلینئر (کھرب پتی ڈالرز کرنسی میں) بن جائیں گے۔

ایلون مسک اس وقت تقریباً 250 ارب ڈالر کے اثاثوں کے مالک ہیں اور ان کا شمار دنیا کے چوٹی کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ہوتا ہے ۔ ان کے ٹیسلا کمپنی کی الیکٹرک گاڑیوں اور سوشل میڈیا سے لے کر اسپیس راکٹس تک اور دیگر کاروبار ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید وسیع ہوتے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ جلد ہی دنیا کے پہلے کھرب پتی (ڈالر) بن سکتے ہیں۔

انفورما کونیکٹ اکیڈمی کے اعداد وشمار پر مبنی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت کی شرح سالانہ 10 فیصد کی اوسط سے بڑھ رہی ہے اور وہ 2027 تک دنیا کے پہلے کھرب پتی شخصیت بننے کا اعزاز پا سکتے ہیں۔

تاہم ٹیسلا بانی کو اس دوڑ میں سخت مسابقت کا سامنا ہے کیونکہ ان کے سامنے وار کمپیوٹر چپس بنانے والی کمپنی نویڈیا کے مالک جینسین ہوئینگ بھی ہیں جو 2028 میں ایک کھرب ڈالر کے مالک بن سکتے ہیں۔

ایلون مسک کو یہ کامیابی ملے گی یا نہیں ان کا انحصار ان کی مشہور کمپنی ٹیسلا پر ہے جو الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی دنیا کے امیر ترین کمپنی ہے، جس کی مالیت 710 ارب ڈالر ہے،


 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.