بھارتی اسکول کے طلبہ نے لڑائی کا ڈرامہ کیوں کیا؟ ٹیچر کی دوڑ لگ گئی٬ ویڈیو وائرل

image

بھارتی ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے ایک اسکول کی ویڈیو کے اس وقت سوشل میڈیا پر کافی چرچے سنائی دے رہے ہیں جس کے ساتھ ہی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل بھی ہورہی ہے-

درحقیقت اس وائرل ویڈیو کی شہرت کی وجہ اسکول کے طالب علموں کا ’ٹیچرز ڈے‘ کے موقع پر اپنی ٹیچر کو انوکھے انداز میں سرپرائز دینا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ طلبہ نے ٹیچرز ڈے کے موقع پر اپنے ٹیچرز کو انوکھے انداز میں سرپرائز دینے کے لیے آپس میں لڑائی کا ڈرامہ کیا-


لڑائی کی آواز سن کر خاتون ٹیچر نے کلاس کی طرف دوڑ لگا دی، لیکن جب ٹیچر کلاس میں داخل ہوئی تو تمام طلبہ نے اپنی ٹیچر کا والہانہ استقبال اور انہیں گلدستہ بھی پیش کیا۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو متعلقہ اسکول ک دسویں جماعت کے طالب علم سرگم نے انسٹاگرام پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اسے اب تک 5 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو کافی پسند کیا جارہا ہے، جبکہ صارفین اپنے تبصروں کے ذریعے استاد اور طالب علم دونوں کی ستائش کر رہے ہیں۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.