بھارت میں آئی فون 16 سیریز کی فروخت کا آغاز ہوگیا، قیمت کیا ہے؟

image

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بھارت میں اپنی نئی آئی فون 16 سیریز کی فروخت کا آغاز کردیا ہے۔ یہ سیریز 9 ستمبر 2024 کو کمپنی نے اپنے سالانہ ایونٹ ’اِٹس گلو ٹائم‘ میں متعارف کروائی تھی-

فروخت کے آغاز سے قبل ہی ممبئی کے باندرا کرلا کمپلیکس میں واقع اسٹور پر خریداروں کی قطاریں لگ گئیں جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی لوگ آئی فون 16 خریدنے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک صارف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 21 گھنٹوں سے قطار میں کھڑا ہوں۔ میں کل صبح 11 بجے یہاں پہنچا تھا اور آج صبح 8 بجے اسٹور میں داخل ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔ میں اس فون کے لیے بہت پرجوش ہوں اور اس کے لیے ممبئی کا ماحول بھی بالکل نیا ہے۔

بھارت میں آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس کو پانچ رنگوں الٹرامرین، ٹیل، پنک، سفید اور سیاہ میں صارفین کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

ان ماڈلز میں 128GB ،256GB، اور 512GB اسٹوریج کے اختیارات موجود ہیں۔ آئی فون 16 کی ابتدائی قیمت 79,900 روپے اور آئی فون 16 پلس کی ابتدائی قیمت 89,900 روپے رکھی گئی ہے۔

آئی فون 16 پرو میکس (256GB) کی قیمت 1,44,900 روپے ہے جبکہ آئی فون 16 پرو (128GB) کی ابتدائی قیمت 1,19,900 روپے ہے۔

خصوصیات کی اگر بات کی جائے تو اس میں کیمرہ کیپچر بٹن دیا گیا ہے جس کی مدد سے صارف ایک کلک میں کیمرہ کو کھول سکتے ہیں اور تصاویر لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آئی فون 16 میں 6.1 انچ اور آئی فون 16 پلس میں 6.7 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے، جس کی برائٹنس 2000 نٹس تک ہے۔

 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.