اسرائیل کا بیروت پر حملہ، حزب اللہ کے سینئر آپریشنز کمانڈر ابراہیم عاقل سمیت 12 افراد شہید

image

اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے سینئر آپریشنز کمانڈر ابراہیم عاقل سمیت 12 افراد شہید جبکہ 66 زخمی ہوگئے۔

حزب اللہ نے تصدیق کی کہ اسرائیل نے شمالی علاقے میں اہم انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا ، لبنانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کسی بھی انسانی، قانونی یا اخلاقی تحفظات کو کوئی اہمیت نہیں دیتا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار نئی تاریخی بلندی پرپہنچ گیا

دوسری جانب  وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ بیروت پر اسرائیلی حملوں سےمتعلق پیشگی اطلاع نہیں ملی ،سفارتی حل مشرق وسطیٰ میں آگے بڑھنے کا ایک بہترین راستہ ہے۔

قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے معاہدے پر کسی نے امید نہیں چھوڑی ،جنگ بندی معاہدے پر آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کرنا مشکل ثابت ہو رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.