غلام محی الدین کی نظر بندی کالعدم قرار

image

لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما و رکن آزاد کشمیر اسمبلی غلام محی الدین کی نظر بندی کالعدم قرار دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے غلام محی الدین کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے استفسار کیا آپ کے پاس نظر بندی کے جواز کے طور پر کیاہے؟ وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ ہم نے درخواست کو پیر کے لیے فکس کیا ہوا ہے۔

اگرمیرے استعفے سے کسی کو فائدہ ہو تو میں تیار ہوں، گورنر خیبر پختونخوا

یاد رہے انکی اہلیہ صبا محی الدین نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر غلام محی الدین گزشتہ شب لاہور میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے۔

رات گئے تک واپس نہیں آئے اور صبح 5 بجے نامعلوم ٹیلی فون کال پر ان کی غلام محی الدین سے بات کرائی گئی۔انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے شوہر کو پولیس نے اغوا کیا ہے۔

آئینی ترامیم،فضل الرحمان راضی نہ ہوئے تو کوشش ہوگی ہمارے نمبرز پورے ہوں،بلاول بھٹو

صبا محی الدین کا مزید کہنا تھا غلام محی الدین تمام مقدمات میں بری ہو چکے ہیں۔،دوسری جانب پی ٹی آئی کے مطابق غلام محی الدین اس وقت تمام مقدمات میں ضمانت پرہیں، غلام محی الدین دیوان کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.