وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت7 گھنٹے کا طویل اجلاس، نیا ریکارڈ بن گیا

image

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پر مسلسل 7 گھنٹے طویل اجلاس منعقد کر کے اپنی طرز کا منفرد ریکارڈ بنا لیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 77 اقدامات، 70 منصوبے، 7 پروگرامز پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیر اعلی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ڈی ڈبلیو پی کے 28 اجلاس منعقد ہوئے۔ صوبے میں عوام کی بھلائی کی 287 اسکیموں پر غور کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کے 206 خصوصی اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

صوبے میں زراعت، موسمیات، آئی ٹی، سماجی بہبود سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کے لیے پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کو آگے لے جانے کیلئے ایک نئے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی

ترقیاتی اسکیموں کے لیے 278 ارب روپے مختص کیے گئے جبکہ 83 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی، ڈرون اور جی آئی ایس میپنگ کے ذریعے مانیٹرنگ کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔ منصوبوں پر پیشرفت وقت کے واضح تعین کے ساتھ یقینی بنائی جائے گی۔

اجلاس میں منصوبوں کے موجودہ اسٹیٹس اور ان کی تکمیل کی تاریخوں کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلی مریم نواز کہا کہ عوام کی بھلائی کے منصوبوں کی شفافیت، عملدرآمد کی رفتار اور معیار پر سمجھوتہ نہیں کروں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.