صدر مملکت اور وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

image

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرنے اور مختلف جھڑپوں کے دوران خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔

آصف علی زرداری نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اعادہ کیا۔ اور کارروائیوں کے دوران جان کی قربانی پیش کرنے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ صدر مملکت نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت اور شہدا کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،12خارجی ہلاک، 6 جوان شہید

دریں اثناء وزیر اعظم شہباز شریف نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے نڈر جوانوں کی جرات و بہادری کی بدولت متعدد دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔ خوارج کا ارض پاک سے مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے شہدا کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہر گز رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کیخلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.