پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا

image

پشاور: پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہلکار ہی ملوث نکلا۔ جسے اداروں نے تحویل میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق پشاور پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہلکار نے مرکزی سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا۔ کانسٹیبل پشاور پولیس کا ہی اہلکار ہے۔ جسے تحقیقاتی اداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار اہلکار پولیس لائن میں بھی تعینات رہا۔ جس نے مسجد تک رسائی اور پولیس لائن گیٹ میں داخلے میں معاونت دی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،12خارجی ہلاک، 6 جوان شہید

واضح رہے کہ 30 جنوری 2023 کو پولیس لائن دھماکے میں 57 افراد شہید ہو گئے تھے۔ جبکہ دھماکے میں 127 افراد زخمی ہوئے تھے۔ خود کش حملہ آور بھی پولیس وردی ہی میں پولیس لائن میں داخل ہوا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق چند روز قبل پولیس لائن دھماکے کے گرفتار ماسٹر مائنڈ کی نشاندہی پر اہلکار کو گرفتار کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.