2029 میں بڑے شہابی پتھر کے زمین سے ٹکرانے کا خطرہ

image

واشنگٹن: ماہرین نے 2029 میں زمین کے قریب سے ایک بڑے شہابی پتھر کے گزرنے اور اس سے منسلک خطرے کی پیشگوئی کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہابی پتھر کو اپوفس کا نام دیا گیا ہے۔ جس کا مطلب “تباہی کا خدا” ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اپریل 2029 میں یہ شہابی پتھر زمین کے قریب پہنچ جائے گا۔

ماہرین کے مطابق اس کے سیارے کے ساتھ زمین کے براہ راست ٹکرانے کا خطرہ انتہائی کم ہے۔ تاہم نئی تحقیق بتاتی ہے کہ اگر چھوٹے سیارچے یا خلائی چٹانیں اپوفس سے ٹکراتی ہیں تو وہ زمین کے مدار میں داخل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوفس جس کا قطر 340 اور 450 میٹر کے درمیان ہے۔ زمین کے 37 ہزار کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گا۔ اور یہ براہ راست آنکھ سے بھی نظر آسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس، سعودیہ عرب ممالک میں پہلے نمبر پر آ گیا

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اگر چھوٹے سیارچے یا خلائی چٹانیں اپوفس سے ٹکرائیں۔ تو وہ ممکنہ طور پر اس کی رفتار کو تبدیل کر سکتی ہیں اور اس کے مضمرات نمایاں ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ اپوفس تقریباً اتنا ہی چوڑا ہے جتنا کہ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ اونچی ہے۔ لیکن اس طرح کے تصادم اس کے راستے کو ری ڈائریکٹ کر سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.