امریکا میں جدید گاڑیوں میں روسی، چینی پرزوں اور سافٹ وئیر کے استعمال پر پابندی کی تجویز

image

امریکا میں سکیورٹی کو بنیاد بناکر جدید آٹو ڈرائیونگ گاڑیوں کی پروڈکشن میں چین اور روس کے ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر کے استعمال پر پابندی کی تجویز سامنے آگئی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خدشات ہیں کہ آٹو ڈرائیونگ گاڑیوں کی پروڈکشن میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی گاڑیوں کو دوسرے نیٹ ورک سے جوڑ کر دشمن کو امریکی سڑکوں پر دوڑتی گاڑیوں کو کنٹرول کرنے کا اختیار دے سکتی ہے۔

چین نے مقناطیسی میدان میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

امریکی کامرس سیکرٹری گینا ریمونڈو کا کہنا تھا کہ پابندی کا منصوبہ امریکی سکیورٹی اور سلامتی کے پیش نظر ٹارگیٹڈ اور پروایکٹو بنیاد پر بنایا گیا ہے،اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج کی گاڑیوں میں کیمرے، مائیکروفون اور جی پی ایس ٹریکنگ سمیت انٹرنیٹ سے جڑی دیگر ٹیکنالوجیز استعمال ہو تی ہیں، اس لئے یہ سمجھنا زیادہ مشکل نہیں کتنی آسانی سے کوئی بھی غیر ملکی درانداز اس معلومات تک رسائی حاصل کرکے نیشنل سکیورٹی اور امریکی شہریوں کی پرسنل پرائیوسی کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ پابندیوں کا اطلاق ممکنہ طور پر 2027سے ہو گاجبکہ ہارڈوئیر کے استعمال پر پابندی اس کے تین سال بعد لاگو کی جائے گی تاکہ گاڑیوں کی صنعت سے وابستہ کمپنیوں کو اپنے معاملات سیدھے کرنے کیلئے بہتر وقت میسر ہو سکے،امریکی اقدام پر چینی حکام نے اپنے ردعمل میں کہا کہ امریکا نیشنل سکیورٹی کو بڑھا چڑھا کر غیرمنصفانہ طریقے سے چائنیز کمپنیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.