پی ٹی آئی کا احتجاج: علی امین گنڈا برہان انٹرچینج سے ہی واپس پشاور روانہ، کارکن ناراض

image

پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ‏چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو احتجاج ختم کرنے اور کارکنوں کو پُرامن طور پر منتشر ہونے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور راستوں کی بندش کی وجہ سے اپنے قافلے کے ہمراہ لیاقت باغ راولپنڈی نہ پہنچ سکے۔اُنہوں نے برہان انٹرچینج حسن ابدال سے ہی پشاور واپس جانے کا اعلان کیا۔پنجاب پولیس کی جانب سے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے قافلے کو برہان انٹرچینج پر روک دیا گیا تھا۔

برہان انٹرچینج پر پنجاب پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم بھی ہوا۔کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔اس موقعے پر کارکنوں سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا کہ ہم یہاں سے واپس پشاور روانہ ہوں گے۔ واپسی پر کارکنوں کے لیے کھانے کا انتظام ہوگا۔ کارکن واپسی کا انتظام کرلیں۔انہوں نے کہا کہ ’کارکنوں نے جن پولیس اہلکاروں کو پکڑا تھا ہم نے انہیں واپس کردیا ہے۔یہ حکومت ہمیں آئینی حق نہیں دیتی، ہمارے اوپر پہلے آنسو گیس کی شیلنگ اور پھر فائرنگ کی گئی۔وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم تھا کہ ہر صورت احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔راولپنڈی میں وقت ختم ہوگیا تو پھر ہم نے یہیں احتجاج کیا۔اُنہوں نے کہا کہ میری بیرسٹر گوہر سے بات ہوئی ہے، احتجاج کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ وزیراعلٰی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ریڈلائن ہے۔یہ تحریک جاری رہے گی۔علی امین گنڈاپور کی جانب سے پشاور واپسی کے اعلان پر کارکنوں نے احتجاج کیا اور کہا کہ ہم واپس نہیں جائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کا راولپنڈی میں احتجاج سنیچر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر پارٹی کی جانب سے راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کے لیے دن 2 بجے سے شام 7 بجے تک کا وقت مختص تھا۔

راولپنڈی میں احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں ہوتی رہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کارکن جہاں بھی احتجاج کر رہے ہیں اب واپس گھروں کو لوٹ جائیں۔احتجاج کا وقت دن 2 سے شام 7 بجے تک تھا، لیاقت باغ کے سامنے سے بھی پی ٹی آئی کارکن پُرامن طور پر منتشر ہو جائیں۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیںراولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران مری روڈ اور دیگر مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہیں اور اس دوران پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی جبکہ اہلکاروں پر پتھراؤ کیا گیا۔ راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کے پتھراؤ سے درجنوں اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کی شیلنگ سے پی ٹی آئی کے کارکنوں سمیت مقامی آبادی بھی متاثر ہوئی۔اسلام آباد پولیس نے احتجاج میں شرکت کے لیے راولپنڈی جانے والے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کو بھی گرفتار کیا، تاہم بعدازاں اُنہیں رہا کردیا گیا۔پولیس نے ایم پی اے تنویر اسلم راجا اور سمابیہ طاہر کو بھی گرفتار کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.