اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14 روز کی توسیع کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول 2روپے 7پیسے ،ڈیزل 3روپے 40پیسے فی لٹر سستا کردیا گیا
ٹیکس دہندگان 14 اکتوبر تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں۔ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کے مطالبے پر کی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر رکھی گئی تھی اور اس میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔