لاہور: دہشتگردی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، ان کی بہنیں اور علی امین گنڈاپور نامزد

image

لاہور: لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مظاہرین کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی، ان کی بہنوں، علی امین گنڈاپور سمیت دیگر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 22 ہو گئی۔ پولیس نے 4 مقدمات دہشتگردی دفعات کے تحت تھانہ اسلام پورہ، شفیق آباد میں درج کر لیے۔

دہشتگردی کے تحت درج مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، ان کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، پی ٹی آئی پنجاب کے صدر سمیت دیگر پارٹی قیادت کو بھی نامزد کر لیا۔

لاری اڈہ، مستی گیٹ میں بھی دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شاہدرہ، ملت پارک، ہنجر وال، کینٹ ڈویژن کے تھانوں میں 15 مقدمات درج کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور کل سے لاپتہ ، ہمارا اور نہ ہی اہلخانہ کا رابطہ ہو رہا ہے ، بیرسٹر سیف

پولیس کا کہنا ہے کہ 15 مقدمات دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیے جا چکے ہیں۔ تھانہ ملت پارک، ہنجر وال میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں پر مقدمات کیے گئے ہیں۔

تھانہ ہنجروال میں 20 پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ جبکہ 5 کارکنوں کو احتجاج کے لیے نکلنے پر گرفتار کیا گیا۔

تھانہ ملت پارک میں مقدمہ سب انسپکٹر حافظ عمران کی مدعیت میں 10 کارکنوں کے خلاف درج کیا گیا۔ پابندی کے باوجود احتجاج، سرکاری ملازمین پر تشدد کا مقدمہ مستی گیٹ تھانے میں درج کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی حامی وکلا اور پولیس میں تصادم کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.