امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں فضائی کارروائیوں میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے کمانڈ سینٹر اور میزائل سٹوریج سائٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ کچھ گھنٹے قبل حوثیوں نے اسرائیل کی طرف ایک بیلسٹک میزائل داغا جس سے تل ابیب کے ایک پارک میں ایک درجن سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔
- پاکستان کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں شدت پسندوں کے ایک حملے میں 16 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
- پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ نو مئی کے واقعات پر مکمل انصاف تب ہوگا جب ’ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی۔‘
- جرمنی کے شہر ماگڈیبرگ میں حکام کے مطابق کرسمس مارکیٹ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک بچے سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ جائے وقوعہ سے 50 سالہ سعودی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔
- امریکہ نے شام کے نئے رہنما الشرع کی گرفتاری پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام ختم کر دیا ہے۔
- وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت نے عمران خان کی جماعت تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
- خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی نے کُرم میں قیام امن کے لیے تمام بنکرز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں مشترکہ طور پر خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔
تل ابیب پر حوثی میزائل حملے کے بعد امریکہ کی یمن میں فضائی بمباری