کراچی دھماکا: حملہ آور سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

image

کراچی ائیرپورٹ سگنل پر دھماکے کے حملہ آورکی تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق حملہ آورنے نوشکی کے سرکاری اسکول سے 2016 میں میٹرک کیا اور منڈی بہاوالدین کےٹیکنیکل کالج سےسول انجینئرنگ کاڈپلومہ حاصل کیا۔

تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ اس کے بعد حملہ آور نے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر میں بی بی اے میں داخلہ لیا۔

دوسری جانب کراچی ائیرپورٹ سگنل دھماکے میں اس سے قبل آج دیگر اہم تفصیلات بھی سامنے آئی تھیں جس میں بتایا گیا تھا کہ تفتیشی حکام نے 6 مشکوک نمبرزکاڈیٹا حاصل کرلیا ہے جب کہ 9 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ 6 اکتوبر کی رات کراچی ائیرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں دو چینی شہریوں سمیت تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.