جب تقدیر پہلے لکھی جا چکی ہے تو انسان ذمہ دار کیوں۔۔ یشما گل کے اہم سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا کہ سب ہی قائل ہوگئے؟

image

اگر اللہ تعالیٰ نے پہلے ہی انسان کی تقدیر لکھ دی ہے، تو پھر ہم اپنے فیصلوں کے خود ذمے دار کیسے ہیں؟ کیا چوری کرنے والا چور اپنی چوری کا خود ذمہ دار ہے یا یہ پہلے سے طے شدہ ہوتا ہے؟"

یہ سوال کیا اداکارہ یشما گل نے دورہ پاکستان پر آئے مشہور اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سے جنھوں نے یشما گل کے سوال کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے کہا، "یہ سوال ہر مسلمان کے ذہن میں آتا ہے، اور یہ ایک عام مگر نہایت اہم سوال ہے۔ اللہ تعالیٰ کو علم ہے کہ ہر انسان اپنی زندگی میں کیا کرنے والا ہے، کیونکہ اللہ کو غیب کا علم ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اللہ نے انسان کے ہر فیصلے کو پہلے سے طے کر رکھا ہے، بلکہ اللہ تعالیٰ نے وہی لکھا ہے جو انسان اپنی مرضی سے کرنے والا ہے۔"

مشہور اداکارہ یشما گل نے کراچی میں منعقدہ ایک اجتماع میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ساتھ براہ راست مکالمہ کرتے ہوئے یہ سوال اٹھایا جو بہت سے لوگوں کے دل میں ہوتا ہے مگر شاید کوئی پوچھنے کی ہمت نہیں کرتا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے واضح کیا کہ انسان کے پاس اپنی زندگی کے فیصلے کرنے کا اختیار ہے، اور اللہ تعالیٰ کا علم غیب اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اللہ کو علم ہے کہ ہم کیا انتخاب کریں گے، لیکن وہ انتخاب ہمارا اپنا ہوتا ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسے ایک چوراہے کی مثال سے سمجھایا کہ انسان اپنی مرضی سے راستہ چنتا ہے، اور اللہ جانتا ہے کہ وہ کون سا راستہ چنے گا، لیکن یہ انتخاب خود انسان کرتا ہے۔ تقدیر کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں زندگی کے راستوں پر چلنے کا اختیار دیا ہے، اور ہماری مرضی سے کیے گئے فیصلے ہی ہمارے اعمال کے ذمے دار ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یشما گل کے سوال کے جواب میں ایک پیچیدہ فلسفہ نہایت سادہ انداز میں سمجھایا کہ تقدیر کا مطلب یہ نہیں کہ ہر عمل اللہ نے پہلے سے لکھ دیا، بلکہ اللہ کو علم ہے کہ ہم کیا کرنے والے ہیں، لیکن اس کے باوجود ہمارے فیصلے ہمارے اپنے ہوتے ہیں۔

یہ گفتگو ہر اُس شخص کے لیے ایک رہنمائی ثابت ہوسکتی ہے جو تقدیر اور انسان کے اختیار کے فلسفے کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.