امریکی خلائی ادارے ناسا کاخلائی جہازمشتری اوراس کے چاند یورپا کے سفر پرروانہ ہوگیا ہے۔
یورپا کلپر نامی خلائی جہاز اسپیس ایکس کے فالکان ہیوی راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا،خلائی مشن پر5.2 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔
سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس 17اکتوبر کو طلب
تحقیقی مشن تعین کرے گا کہ کیا وہاں ایسے حالات ہیں جوزندگی کے لیے موافق ہیں،خلائی جہاز مشتری کے چاند کی برفیلی پرت کی نچلی سطح کاجائزہ لے گا۔
خلائی مشن یورپا کی سطح کے 16میل کے علاقے کے اندرتحقیق کرےگا،یورپا کلپر تقریباً 6سال بعد2030 میں مشتری پرپہنچے گا۔