فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ ، 77 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا

image

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باعثم مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی  قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہو گیا، جس سے نئی قیمت 2682 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد  فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ ، 77 ہزار 900 روپے ہو گئی۔

سونا 200 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 75 ہزار ، 700 ہو گئی

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا جس سے10 گرام سونا 2 لاکھ ، 38 ہزار 254 روپے کا ہو گیا۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.