بنگلہ دیشی کرکٹر واپس اپنے ہی ملک کیوں نہیں جانا چاہتے؟

image

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شکیب الحسن نے وطن واپسی کے معاملے پر یو ٹرن لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی صورتحال پر خدشات کے باعث شکیب الحسن نے بنگلادیش نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے

میڈیا رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز شکیب الحسن کے خلاف ڈھاکا میں موجود شیر بنگلہ اسٹیڈیم کے باہر مظاہرہ ہوا ہوا تھا۔ جبکہ اس وقت اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور بنگلادیش کی ٹیمیں پریکٹس کر رہی تھیں۔

بنگلا دیشی اسٹار شکیب الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ، میں نے واپس بنگلادیش جانا تھا مگر اب ایسا لگتا ہے کہ میں نہیں جا سکوں گا، سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ایسا فیصلہ کیا اور یہ میری ذاتی سیکیورٹی کا مسئلہ ہے اور یہ میرا فیصلہ حتمی ہے۔

کچھ وقت قبل شکیب الحسن نے اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور ان کا نام جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ میں بھی شامل ہے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.