آج ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی میں کھیلے جانے والے اس 50 اوورز کے میچ کو 49 اوورز کا کر دیا گیا ہے کیونکہ خراب موسم کی وجہ سے ٹاس بھی دیر سے ہوا۔
پاکستانی کپتان محمد فرحان نے ٹاس پر صحیح کال کی اور فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ ٹیموں نے اپنے پہلے راؤنڈ کے میچز جیتے ہیں۔ پاکستان نے ملائیشیا کو 297 رن سے ہرایا تھا جبکہ بھارت نے یو اے ای کو شکست دی تھی۔