کولکتہ میں لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی کے 70 فٹ کے مجسمے کی نقاب کشائی کردی گئی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نیا مذاق شروع ہوگیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ، کیا یہ سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی طرح نظر نہیں آتے؟
ایک صارف نے لکھا کہ شعیب ملک کون ہے؟ عظیم ترین فٹبالر، لیجنڈ میسی کے لیے کچھ احترام دکھائیں۔
جس کے جواب میں دوسرے صارف نے لکھا کہ، یہ احترام کے بارے میں نہیں ہے، یہ اس بارے میں ہے کہ مجسمہ کیسا لگتا ہے۔
ایک اور صارف نے تو یہ لکھ دیا کہ، انہوں نے سوچا داماد صاحب برا نا منا جائیں، ایسا پتلہ بنایا کام نکل گیا۔