کالج کی طالبہ سے زیادتی کا کوئی ثبوت اور نہ ہی کوئی عینی شاہد ملا: خصوصی کمیٹی کی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش

image

لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے زیادتی کے معاملے پر بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق آئی سی یو میں رہنے والی لڑکی سے بھی تفصیلی بات کی گئی، 2 اکتوبر کو زخمی ہونے والی لڑکی کو گھر میں گرنے سے چوٹ آئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ رپورٹ کے مطابق کالج میں لڑکی سے زیادتی کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور نہ ہی مبینہ زیادتی کا کوئی عینی شاہد ملا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے 28 کے قریب طلبا اور طالبات کے انٹرویو کیے جس میں طلبا اور طالبات نے بیان میں ادھر ادھر سے سننا بتایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کالج انتظامیہ اس معاملے سے نمٹنے میں ناکام رہی اور پرنسپل کا بچوں پر کوئی کنٹرول نہیں تھا۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی یو میں رہنے والی لڑکی سے بھی تفصیلی بات کی گئی، 2 اکتوبر کو زخمی ہونے والی لڑکی کو گھر میں گرنے سے چوٹ آئی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے ہنگامہ آرائی اور افواہ پھیلانے والوں کے ٹرائل خصوصی عدالت میں کرنے کی سفارش کی ہے اور سائبرکرائم کاجانچ پڑتال کا ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں بنانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعےکی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی تھی جس نے 48 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ دینی تھی جب کہ واقعے کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے سبب تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.