’کوئی بھائی بیٹے والا لاڈ نہیں ہوگا، اب منسٹروں والی اکڑ دکھاؤں گی‘

image

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ’اب میں وزرا والی اکڑ دکھاؤں گی اور کوئی لاڈ نہیں ہوگا۔‘

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ’اب بھائی بیٹے والی بات ختم ہو گئی ہے، مجھے منسٹروں والی اکڑ میں رہنا چاہیے، جو مجھے میری اوقات دکھاتے ہیں انہیں اپنی اوقات دیکھنی چاہیے۔‘

عظمیٰ بخاری نے رپوٹرز سے کہا کہ ’کل کو آپ کے زمینی خداؤں کو لگے گا کہ میں آپ کو تشدد کی دھمکی دے رہی ہوں، مجھے معاف کر دیں میں بہت خاکی انسان ہوں۔‘

گفتگو کے دوران ایک صحافی نے عظمیٰ بخاری کو آپا کہہ کر پکارا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ’آج سے کوئی آپا نہیں ہے، مجھے وزیروں والی اکڑ میں رہنا چاہیے اور میں نے آپ لوگ کو اپنے چھوٹے بھائی اور بیٹے بنایا ہوا تھا اب مجھے ویسا کہنے میں ڈر لگے گا۔‘

صحافی نے وزیر اطلاعات سے پوچھا کہ منسٹروں والی اکڑ کیا ہوتی ہے جس پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ’وہی اکڑ جو مجھے سکھائی گئی ہے، میں نے ہمیشہ آپ کو اپنے بچوں اور چھوٹے بھائیوں کی طرح سمجھا، میں آپ لوگوں کے لیے جو کر سکتی ہوں کروں گی مگر آئندہ آپا والی بات نہیں ہوگی۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.