بغیر بابر اور شاہین کے جیت کر دکھا دیا۔۔ مانی نے سالوں بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہلی فتح پر سینئر کھلاڑیوں کو آئینہ دکھا دیا

image

“بغیر بابر، شاہین اور نسیم کے، پاکستان 3 سال، 8 ماہ اور 11دن بعد اپنی مٹی پر پہلا میچ جیت گیا“

یہ کہنا ہے اداکار مانی کا جو قومی ٹیم کی جیت کے موقع پر پی سی بی کی جانب سے ٹیسٹ سیریز میں باہر کیے جانے والے مشہور کھلاڑیوں کو آئینہ دکھانا نہیں بھولے۔

واضح رہے آج پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے کر سیریز کو ایک ایک سے برابر کر دیا۔ ملتان میں کھیلے گئے اس میچ کا فیصلہ چوتھے دن ہوا، جہاں پاکستان کے اسپن بولرز نے انگلش ٹیم کے لیے مشکلات کھڑی کر دیں۔

297 رنز کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم صرف 144 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ اس شاندار کارکردگی میں نعمان علی نے 8 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ساجد خان نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

دن کے آغاز پر ساجد خان نے اولی پوپ کو 22 رنز پر آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ بعد میں، نعمان علی نے جو روٹ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے انگلش بیٹنگ لائن کی بنیاد ہلا دی۔

کچھ ہی دیر بعد، انگلینڈ کی ٹیم کی چوتھی وکٹ 55 رنز پر گری، جب کہ پانچویں اور چھٹی وکٹیں بالترتیب 78 اور 88 رنز پر گریں۔ ہیری بروک اور جیمی اسمتھ صرف 16 اور 6 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی ساتویں وکٹ 125 رنز پر، جبکہ آٹھویں وکٹ 138 رنز پر گری۔ آخری دو وکٹیں بھی جلد ہی 144 رنز پر گر گئیں۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ 24 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

اس میچ کی پہلی اننگز میں، پاکستان نے 366 رنز بنائے، جبکہ انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 291 رنز بن سکے۔

ساجد خان نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنی شاندار کارکردگی کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کیا، جس سے انہوں نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.