ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ: جڑواں بہنوں نے سونے اور کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے

image
انڈونیشیا میں کھیلی جانے والی چھٹی تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں ہنزہ سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

15 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک انڈونیشیا میں ہونے والے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی دو جڑواں بہنوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 73 کلوگرام کی کٹیگری کے مقابلوں میں ملیحہ علی نے کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ منیشا علی نے 73 کلوگرام سے زائد کی کیٹگری میں کامیاب ہو کر گولڈ میڈل پاکستان کے نام کیا۔

ایشین چیمپیئن شپ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی بہنیں جڑواں ہونے کی حیثیت سے الگ پہچان رکھتی ہیں۔ ان کا تعلق گلگت بلتستان کی حسین وادی ہنزہ سے ہے۔

عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والی دونوں بہنیں لاہور گیریژن یونیورسٹی کی طالبات ہیں جو خصوصی سکالرشپ کے تحت شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ میں زیرتعلیم ہیں۔

جڑواں بہنوں نے اپنے گاؤں سے مارشل آرٹس کی تربیت حاصل کی اور سنہ 2016 میں باقاعدہ تائیکوانڈو مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا۔ منیشا علی اور ملیحہ علی ماونٹین ٹوینز فائٹرز کے نام سے مشہور ہیں۔ دونوں بہنوں نے کم ہی عرصے میں نہ صرف ملکی سطح پر تمغے حاصل کیے ہیں بلکہ سنہ 2021، 2022 اور 2023 کے مقابلوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھیں۔

دونوں بہنوں کی کامیابی پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان اور محکمہ کھیل پنجاب نے بھی مبارک باد دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.