ایکس صارفین کا ڈیٹا تھرڈ پارٹیز کو دینے کا فیصلہ

image

کیلیفورنیا: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے نئی پرائیویسی پالیسی تیار کر لی۔ جس کا اطلاق 15 نومبر 2024 سے ہو گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی نئی پرائیویسی پالیسی صارفین کی پرائیویسی کے لیے زیادہ اچھی نہیں۔ کمپنی نے اس پرائیویسی پالیسی کو آن لائن بھی جاری کر دیا۔

نئی پالیسی کے تحت سوشل میڈیا کمپنی تھرڈ پارٹیز کے ساتھ صارفین کا ڈیٹا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈلز کو تربیت دینے کے لیے شیئر کرسکے گی۔ اور یہ پالیسی کسی بھی کمپنی کو فیس کے عوض ایکس کے لائسنس ڈیٹا تک رسائی فراہم کرے گی۔

ایکس کی نئی پالیسی میں تھرڈ پارٹی collaborators نامی ایک نئے سیکشن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اور اس سیکشن میں لکھا ہے کہ ہم آپ کی تفصیلات تھرڈ پارٹیز کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔ اس کا انحصار صارفین کی سیٹنگز یا ان کے ڈیٹا شیئر کرنے کے فیصلے پر ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز کے درآمدی حجم میں کمی، قیمتوں میں اضافے کا امکان

کمپنی کے مطابق اگر صارفین اس پالیسی کو قبول کرتے ہیں تو کچھ معاملات میں تھرڈ پارٹیز کی جانب سے ان تفصیلات کو اپنے مقاصد جیسے اے آئی ماڈلز کو تربیت دینے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اگرچہ کمپنی کی جانب سے پالیسی کو قبول نہ کرنے کے آپشن کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ صارفین ایسا کیسے کرسکیں گے۔ فی الحال پرائیویسی پالیسی میں ڈیٹا شیئر سے opting out کا کوئی آپشن نظر نہیں آتا۔ مگر ہوسکتا ہے کہ نومبر میں یہ آپشن صارفین کو دستیاب ہو۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.