اقامہ اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی ، سعودی عرب میں 22 ہزار تارکین گرفتار

image

سعودی عرب میں 22 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق 13186 افراد اقامہ قوانین ، 5427 افراد سرحدی قوانین کی خلاف ورزی اور 3358 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

سعودی عرب ، ریاستی سلامتی کا سابق افسر 3 کروڑ ریال کی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

سعودی وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ غیرقانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش پر 1421 افراد ، غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش میں 53 جبکہ غیرقانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 18 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.